جی او ٹیلی کمیونیکیشنز کا پاکستان میں اے آئی حب کے قیام کا فیصلہ

جی او ٹیلی کمیونیکیشنز کا پاکستان میں  اے آئی حب کے قیام کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر برائے آ ئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے گزشتہ روز ریاض میں جی او ٹیلی کمیونیکیشنز گروپ کا دورہ کیا ،ا س موقع پر انفراسٹرکچر، مصنوعی ذہانت اور ٹیلنٹ ہب کے شعبوں میں تعاون پر تبادلۂ خیال کیاگیا ،جی او ٹیلی کمیونیکیشنز گروپ نے GO AI Hub Pakistan کے قیام کا اعلان کیا، جو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز اور جدید ڈیجیٹل ایپلی کیشنز کے لیے ایک خصوصی مرکز ہوگا۔

 منصوبے کا مقصد سعودی عرب و پاکستان کے مابین مشترکہ ڈیجیٹل سلوشنز کی ترقی کو فروغ دینا ہے ۔ اس مرکز کا اکتوبر 2025 میں باضابطہ طور پر افتتاح کیا جائے گا جس میں دونوں ممالک کے حکام شریک ہوں گے ۔ملاقات میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی توسیع، ڈیٹا سینٹرز کے قیام اور ٹیکنیکل ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ سینٹر پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔ یحییٰ بن صالح المنصور چیف ایگزیکٹو آفیسر، جی او ٹیلی کمیونیکیشنز گروپ نے کہا کہ شزا فاطمہ خواجہ کی میزبانی پر فخر ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں