مشتاق احمد اسرائیلی افواج کی تحویل میں محفوظ ہیں :دفتر خارجہ

مشتاق احمد اسرائیلی افواج کی تحویل میں محفوظ ہیں :دفتر خارجہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )دفتر خارجہ نے اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں غیر قانونی طور پر حراست میں لیے گئے پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت دیگر پاکستانیوں کی واپسی سے متعلق بیان میں بتایا کہ ایک دوست یورپی ملک کے سفارتی ذرائع کے ذریعے ہم نے تصدیق کی ہے۔

 کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد اسرائیلی قابض افواج کی تحویل میں محفوظ اور خیریت سے ہیں۔ہمیں مزید آگاہ کیا گیا ہے کہ مقامی قانونی طریقہ کار کے تحت سینیٹر مشتاق احمد کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور جب ملک بدری کے احکامات جاری ہوں گے تو ان کی واپسی کو فوری بنیادوں پر یقینی بنایا جائے گا۔ترجمان کے مطابق پاکستان اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ فعال طور پر رابطے میں ہے تاکہ اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں غیر قانونی طور پر حراست میں لیے گئے اپنے شہریوں کی سلامتی اور فوری واپسی کو یقینی بنایا جا سکے ۔وزارت خارجہ پہلے ہی اُن افراد کی بحفاظت واپسی کے لیے اقدامات کر چکی ہے جنہوں نے پہلے مرحلے میں فلوٹیلا سے علیحدگی اختیار کی تھی۔حکومت پاکستان بیرونِ ملک اپنے تمام شہریوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ آئندہ چند دنوں میں واپسی کا یہ عمل مکمل ہو جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں