پا ک، آذربائیجان دوستی کا رشتہ مزید مضبوط ہوگا :ڈپٹی سپیکر
سفارتخانے کے اشتراک سے کتاب’’ حب الوطنی جنگ کی تاریخ: شخصیت کا انصر‘‘ کی رونمائی دونوں مما لک آئندہ بھی ایسی سرگر میوں ،باہمی اعتماد کو فروغ دینگے ، غلام مصطفی شاہ کا خطاب
اسلام آباد (نامہ نگار ) قومی اسمبلی اور پاکستان میں آذربائیجان کے سفارتخانے کے اشتراک سے پارلیمنٹ ہاؤس میں کتاب ‘‘حب الوطنی کی جنگ کی تاریخ: شخصیت کا انصر’’کی تقریب رونمائی ہوئی، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی، سید غلام مصطفیٰ شاہ نے بطورِ مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان، تعلقات باہمی احترام، مشترکہ ایمان، ثقافتی رشتوں اور تاریخی وابستگی پر قائم ہیں ، بھائی چارے ، دوستی کا رشتہ مزید مضبوط ہوگا ،تقریب میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف، ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو، وفاقی وزرا سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، عبدالعلیم خان، عطا اللہ تارڑ، شائستہ پرویز، دانیال چودھری ، پاک آذربائیجان پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے اراکین ،غیر ملکی سفارتکاروں اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے سینئر افسران نے شرکت کی،آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے کہا کہ یہ کتاب آذربائیجان کی 44 روزہ وطنِ جنگ میں حاصل کی گئی شاندار فتح کا جامع احاطہ پیش کرتی ہے ، انہوں نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ نے جنگ کے دوران آذربائیجان کا بھرپور ساتھ دیا ، تقریب کے اختتام پر انہوں نے کتاب کا اردو ایڈیشن ڈپٹی سپیکر کو پیش کیا ،ترکیہ کے سفیر عرفان نزیروغلو نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے تعلقات باہمی اخوت، ملی یکجہتی اور مشترکہ اقدار کی روشن مثال ہیں ۔