ڈاکٹر عائشہ گائنی عالمی ادارے فیگوکی رکن بننے والی پہلی پاکستانی خاتون
اسلام آباد (این این آئی)کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی سینئر گائناکالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر عائشہ صدیقہ انٹرنیشنل فیڈریشن آف گائناکالوجی اینڈ آبسٹیٹرکس فیگو کے انتخابات میں ٹرسٹی کے عہدے پر منتخب ہو گئیں۔
عائشہ پاکستان کی تاریخ میں اس عہدے پر منتخب ہونے والی پہلی خاتون ہیں،اس حوالے سے ڈاکٹر عائشہ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل فیڈریشن آف گائناکالوجی اینڈ آبسٹیٹرکس کی جنرل اسمبلی کی رکنیت حاصل ہونا اعزاز ہے ،فیگو دنیا بھر کی گائناکالوجی اور زچگی سے متعلق تنظیموں کا سب سے بڑا عالمی ادارہ ہے ، فیگو کی جنرل اسمبلی میں 142 ممالک سے صرف 10نمایاں شخصیات کو شامل کیا جاتا ہے ۔