نسٹ جنوبی ایشیا کی تیسری بہترین یونیورسٹی
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) نے کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگز 2026ء میں کامیابی حاصل کی ہے۔
جس کے تحت اس نے جنوبی ایشیا میں تیسری پوزیشن (گزشتہ سال چھٹے نمبر سے بہتر) اور ایشیا بھر میں 68 ویں پوزیشن حاصل کی ہے ، جبکہ یہ پاکستان کی نمبر ایک یونیورسٹی ہونے کا اعزاز بھی برقرار رکھا ہے ۔ کیو ایس ایشیا رینکنگز کے 2026ء ایڈیشن میں 1526 اداروں کو شامل کیا گیا تھا، جن میں پاکستان کے 82 ادارے بھی شامل ہیں۔