گورنر پختونخوا کی فریال تالپور سے ملاقات امن وامان ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور سے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی،ملاقات میں خیبرپختونخوا کے سیاسی و انتظامی معاملات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں خیبرپختونخوا میں تعلیم یافتہ، ہنرمند خواتین کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے سے متعلق بھی گفتگو کی گئی،گورنر نے خواتین کو خودمختار بنانے سے متعلق گورنر ہاؤس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا، ملاقات میں خواتین کو معاشرتی سطح پر مساوی حقوق فراہم کرنے سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے ۔