عقیدہ ختم نبوت کیخلاف سازشیں ناکام بنادینگے :مقررین

عقیدہ ختم نبوت کیخلاف سازشیں ناکام بنادینگے :مقررین

جغرافیائی ،نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے :مولانا اسماعیل شاہ قادیانیوں ودیگرملک دشمن قوتوں سے سختی سے نمٹا جائے :چناب نگر میں خطاب

چناب نگر(نامہ نگار)مرکز ختم نبوت جا معہ عثما نیہ ختم نبوت چناب نگرکے زیر اہتمام مرکزی جا مع مسجد شہداء ختم نبوت چناب نگر میں کل پاکستان سالانہ آفتاب نبوت کانفرنس  سے مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہاہے کہ قومی اقلیتی حقوق ایکٹ کمیشن آئین کی اسلامی دفعات قانون توہین رسالت 295Cاورامتناع قادیانیت آرڈیننس1984ء  کیخلاف گھناؤنی سازش اورمغربی ایجنڈے کو پروان چڑھانے کے مترادف ہے ،ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ، کانفرنس کے مقررین نے کہا کہ قوانین تحفظ ختم نبوت کے خلاف غیر محسوس انداز سے سازشیں کرنے والی استعماری و صیہونی لابیاں قادیانیت اور قادیانیت نوازوں کے انجام بدسے سبق حاصل کریں،بیوروکریسی میں چھپے ہوئے قادیانیوں کو ہٹائے بغیر ہمارے ایٹمی اثاثہ جات محفوظ نہیں ہوسکتے او ریہ دینی قوتوں اور جمہوری اداروں میں تناؤ پیدا کر کے ملک کونظریاتی و معاشی تباہی سے غیر مستحکم کررہے ہیں۔

امتناع قادیانیت ایکٹ کی روشنی میں قادیانیوں کو اسلامی شعائر، کلمہ طیبہ اور قرآنی آیات اور دیگر اسلامی اصطلاحات و علامات کے استعمال سے منع کیا جائے ۔اسلام و ملک دشمن سرگرمیوں کے تدارک کیلئے ملک میں بد امنی کے فروغ کے لیے جتنی قوتیں کام کر رہی ہیں قادیانیوں سمیت ان سب کو کالعدم قرار دیگرسختی سے نمٹا جائے اور جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ، عقیدہ ختم نبوت اور دینی تعلیمات و اسلامی اقدار اور علماء کرام کو دیوار سے لگانے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہو نے دیا جائے گا۔ مولانا اسماعیل شاہ کاظمی نے کہا ختم نبوت ہمارابنیادی اور اساسی عقیدہ ہے اور تاقیامت جناب خاتم النبیین ؐ کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، ختم نبوت کے غداروں اور انکے پیشواؤں کے خلاف ہم آخری حد تک جائیں گے ،ختم نبوت اسلامک سنٹر کے چیئرمین ومرکز ختم نبوت کے بانی مولانا قاری شبیر عثمانی نے کہاکہ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کر نے والوں سے سختی سے نمٹا جائے ۔

ختم نبوت اسلامک سنٹر چناب نگر انٹر نیشنل کے ناظم مولانا قاری سلمان عثمانی نے کہا علما تحفظ ختم نبوت اور دفاع ناموس رسالت کے مقدس مشن کی آبیاری کودنیا و آخرت کی سب سے بڑی کامیابی سمجھتے ہیں ۔مولانا مغیرہ ،مولانا قاری طاہر رشید،قاری عبدالرحمان تبسم،مولانااحسن رضوان عثمانی ،مولانا انس نعمان ،حنیف مغل ،قاری ادریس فاروقی،مولانا سیف اﷲ خالد،مولاناقاری ابوبکرصدیق،قاری یوسف، مولانا مبشر اختر ودیگر مقررین نے کہا کہ ختم نبوت پر ایمان کے بغیر کوئی عبادت بھی بارگاہ ایزدی میں درجہ قبولیت کو نہیں پہنچتی قادیانی دجل و فریب کے ذریعے ختم نبوت کے معانی و مطالب میں تحریف و تکذیب کر کے نو خیز نسل کو گمراہ کر رہے ہیں، ہم اپنی جانوں پر کھیل کر اسلام اور پاکستان کا تحفظ کرینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں