پی ایچ اے کے ڈی جی کا عہدہ منیجنگ ڈائریکٹر میں تبدیل

پی ایچ اے کے ڈی جی کا عہدہ منیجنگ ڈائریکٹر میں تبدیل

تزئین و آرائش کے نظام کے لیے ایک نیا انتظامی ڈھانچہ تیار کیا گیا

لاہور(سٹاف رپورٹر سے ) پنجاب حکومت نے ہارٹیکلچر اتھارٹی ایکٹ 2025 کے تحت ایک اہم انتظامی فیصلہ کرتے ہوئے صوبے بھر کے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹیز کے ڈائریکٹر جنرلز کو منیجنگ ڈائریکٹر  کے عہدے میں تبدیل کر دیا ہے ۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کے مطابق پنجاب کے شہری علاقوں میں ہارٹیکلچر منصوبوں کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے ۔ اس ضمن میں تزئین و آرائش کے نظام کے لیے ایک نیا انتظامی ڈھانچہ تیار کیا گیا ہے جس سے صوبے کے تمام شہروں میں عوامی پارکوں، گرین بیلٹس، سڑکوں اور شاہراہوں کی بہتر دیکھ بھال ممکن ہو سکے گی۔ نئے عہدوں کی تفویض سے انتظامی امور میں شفافیت، تیز رفتار فیصلہ سازی اور عوامی سہولتوں کے معیار میں اضافہ ہوگا۔ افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شہری ماحول کی خوبصورتی، پارکوں کی بحالی اور شاہراہوں کی تزئین و آرائش پر خصوصی توجہ دیں۔سیکرٹری ہاؤسنگ کے مطابق ہارٹیکلچر ایجنسیز کے قیام سے پلاننگ اور آپریشنز کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں