چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کا عدالتوں میں سخت سکیورٹی انتظامات کاحکم

 چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کا  عدالتوں میں سخت سکیورٹی انتظامات کاحکم

ملتان (کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے صوبہ بھر کی تمام عدالتوں میں ججز، عدالتی عملہ، وکلا اور سائلین کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے فوری، جامع اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

فاضل چیف جسٹس نے کہا ہے کہ عدالتی نظام کے تقدس اور انصاف کی فراہمی کے عمل کو ہر قسم کے خوف، دباؤ اور خطرے سے محفوظ بنانا عدلیہ کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے اسلام آباد کچہری کے باہر دہشتگردی کے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات عدالتی نظام کی سلامتی کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں