کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کی تحقیقات ، 3 مشتبہ افراد گرفتار
لوئردیر(آن لائن)پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کے واقعے میں لوئر دیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔
حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کی گرفتاری تفتیش کے اہم مرحلے کا حصہ ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ شواہد جمع کر لیے ہیں اور واقعے کے محرکات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔نسیم شاہ کے خاندان نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ملزموں کو جلد قرارِ واقعی سزا دی جائے گی۔