وفاقی آئینی عدالت کا قیام احسن قدم ہے ، اعظم نذیر تارڑ
وکلا عوام کو فوری انصاف کی فراہمی اور سماجی ناہمواریوں کے خاتمے کے لیے کوشاں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلا کے مسائل حل کیے جائیں گے ، وفاقی وزیر قانون
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت قانون کی بالادستی اور وکلا برادری کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ، اور وفاقی آئینی عدالت کا قیام ایک احسن قدم ہے ۔ انہوں نے یہ بات اپنے دورۂ سرگودھا کے دوران نومنتخب ممبر پنجاب بار کونسل میاں عبدالقدیر کی رہائش گاہ پر انہیں مبارک باد دیتے ہوئے کہی۔اس موقع پر محمد عثمان حسین نتھوکہ اور مسعود اعوان بھی موجود تھے ۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وکلا عوام کو فوری انصاف کی فراہمی اور سماجی ناہمواریوں کے خاتمے کے لیے سرگرم عمل ہیں اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلا کے تمام مسائل حل کیے جائیں گے ۔