تتہ پانی، سکریپ کے گودام میں دھماکا ، 3افراد جاں بحق ، 4 زخمی

تتہ پانی، سکریپ کے گودام میں دھماکا ، 3افراد جاں بحق ، 4 زخمی

لاشیں و زخمی ہسپتال منتقل، جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ،تحقیقات شروع بچے غلطی سے دریا میں بہہ کر آنیوالی مائن اٹھا لائے جو پھٹ گئی ، مقامی رہائشیوں کابیان

 کوٹلی ، تتہ پانی( آن لائن ،این این آ ئی )تتہ پانی شہر میں سکریپ کے گودام میں دھماکا کے نتیجہ میں تین افراد جاں بحق جبکہ چارشدید زخمی ہوگئے ،دھماکا سے پورا علاقہ لرز اُٹھا اور اسکی آواز دور دور تک سنائی گئی ،شہریوں میں شدید خوف وہراس پیدا ہوگیا، جاں بحق افراد کی لاشوں اورزخمیوں کو فوری ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی پہنچایا گیا، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا اور واقعہ کے بارے میں تحقیقات شروع کردیں تاہم دھماکا کی وجہ تاحال سامنے نہ آسکی۔ جاں بحق ہونیوالوں میں سکریپ گودام میں کام کرنے والے شمالی خان سکنہ چارسدہ، محمد خان سکنہ باجوڑ، ایک مقامی بچہ عبداللہ ولدمحمد خلیل سکنہ سنگوارہ تتہ پانی جبکہ زخمیوں میں اویس سکنہ باجوڑ ، غفار ،جاوید سکنہ مہمند ایجنسی، شاداب ولد محمد خلیل سکنہ سنگوارہ تتہ پانی شامل ہیں۔ مقامی افراد کے مطابق کچرا اٹھانے والے بچے غلطی سے مائن اٹھا کر دکان پر لائے جو بعد ازاں پھٹ گئی ، مقامی رہائشیوں کے مطابق ایل او سی سے کے قریب بچھائی مائنزاکثر دریا میں بہہ کر کوٹلی کی جانب آجاتی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں