کالعدم تنظیم کا کارکن شاہ پور جیل میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
سرگودھا، خوشاب (سٹاف رپورٹر، نمائندہ دُنیا) ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں کالعدم تنظیم کا ایک کارکن دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔
بتایا جاتا ہے کہ خوشاب کے محلہ صابر آباد کے رہائشی قاری محمد نصیر کو تھری ایم پی او کے تحت جیل میں نظر بند کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز اسے اچانک دل کا دورہ پڑا،ہسپتال لے جایا گیا ، تاہم جانبر نہ ہوسکا۔ جیل حکام نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ہے ۔