بنوں :پل دھماکے سے تباہ تھانے پر فائرنگ ،خیبرمیں چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ

بنوں :پل دھماکے سے تباہ تھانے پر فائرنگ ،خیبرمیں  چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ

بنوں،خیبر (دنیا نیوز،نیوز ایجنسیاں)خیبر پختونخو اکے ضلع بنوں کے علاقے ممند خیل میں دہشتگردو ں نے رابطہ پل کو بارودی مواد سے اڑا دیا جبکہ تھانہ احمد زئی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

خیبر میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پردستی بم سے حملہ کردیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں ممند خیل میں رابطہ پل کے نیچے بارودی مواد نصب کیا جو زور دار دھماکے سے پھٹ کیا،دھماکے سے پل کو نقصان پہنچا اورلوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ تھانہ احمد زئی پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ حسن الماب خلیفہ گل نواز زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی جس پرحملہ آور فرارہوگئے ۔ خیبر میں تھانہ باڑہ کے حدود میں سید کریم پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیاگیا جس سے چیک پوسٹ کو جزوی نقصان پہنچا تاہم پولیس اہلکار محفوظ رہے ، حملے کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں