پشاور جلسہ سے واپسی پرحادثہ، ایک پی ٹی آئی کارکن جاں بحق، 3 زخمی
پشاور (آن لائن )تحریک انصاف کے پشاور جلسے سے واپسی پر پی کے 71 سے ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کے قافلے کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے میں پی ٹی آئی کارکن حسیب جاں بحق ہوگیا، گاڑی الٹنے سے تین افراد زخمی بھی ہوئے ۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔