وکلا کی ڈیڈ لائن سے قبل ڈی پی او وہاڑی تبدیل

 وکلا کی ڈیڈ لائن سے  قبل ڈی پی او وہاڑی تبدیل

لاہور (کرائم رپورٹر،آئی این پی )آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او وہاڑی محمد افضل کو تبدیل کر دیا،انتظامی وجوہات کی بناء پر محمد افضل کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں سی پی او آفس رپورٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ادھرپنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین چودھری محمد اشفاق کہوٹ اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی ذبیح اللہ ناگرہ نے پنجاب حکومت کو ڈی پی او کو عہدے سے ہٹانے کیلئے آج 8دسمبر تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے مطالبے کو پورا نہ کیا گیا تو احتجاج اور عدالتوں میں ہڑتال کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں