ملک میں سولر پینل سسٹمز کی قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سولر پینل سسٹمز کی قیمتوں میں نمایاں کمی

5کلو واٹ سسٹم کی قیمت50ہزار کمی کے بعد ساڑھے 5 لاکھ روپے گراوٹ کی بڑی وجہ تاجروں ، کمپنیوں کی جانب سے منافع میں کمی

لاہور(آئی این پی )ملک میں سولر پینل سسٹمز کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگئی،5کلو واٹ سسٹم کی قیمت50ہزار ، 15 کے وی والا سولر سسٹم 2لاکھ روپے تک سستا ہو گیا۔ رپورٹس کے مطابق گھروں اور دفاتر میں لگائے جانے والے 5کلو واٹ سسٹم کی قیمت چھ لاکھ روپے سے کم ہو کر 5 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگئی ،7 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت کم ہو کر 6 لاکھ روپے ہو گئی ۔اسی طرح 10 کے وی والا سولر سسٹم جو پہلے ساڑھے 10 لاکھ سے 11 لاکھ روپے میں دستیاب تھا اب ساڑھے 9لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک میں دستیاب ہے ۔ 15کے وی والا سولر سسٹم پہلے 14 لاکھ سے 14 لاکھ 50ہزار روپے میں لگتا تھا جبکہ اس وقت اس کی قیمت 12لاکھ 50ہزار سے 13لاکھ روپے تک ہو گئی ،سولر سسٹمز کی قیمتوں میں  گراوٹ کی بڑی وجہ تاجروں اور کمپنیوں کی جانب سے منافع میں وقتی طور پر 30 سے 40 فیصد تک کمی بتائی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں