نفرت انگیز پریس کانفرنسز کی سیاست کا قائل نہیں ،میئر کراچی
کراچی(آئی این پی)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ روزانہ تعصب اور نفرت پر مبنی پریس کانفرنسز کی سیاست کا قائل نہیں بلکہ شہر میں کام کر کے جواب دینے پر یقین رکھتا ہوں۔
اگر دیگر جماعتیں صحیح طرح سے عوامی خدمت کریں تو انہیں مداخلت کی ضرورت نہ پڑے ، ٹاؤنز کو 14 ارب روپے دیئے گئے ہیں جبکہ او زیڈ ٹی کی مد میں 27 ارب روپے موصول ہوئے ہیں اور کلک کے ذریعے 6 ارب روپے مزید ملے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اولڈ سٹی ایریا میں محمد شاہ اسٹریٹ کی تعمیر و بحالی کے کام اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے موقع پر کیا۔میئر نے مزید کہا کہ پہلے ایک یوسی کو پانچ لاکھ روپے ملتے تھے جو اب بڑھا کر 12 لاکھ روپے کر دیے گئے ہیں۔