آزادکشمیر میں سرکاری ملازمین کو ایک اضافی تنخواہ دینے کا اعلان
مظفر آباد(آئی این پی )صدر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے سکیل ون کے تمام سرکاری ملازمین کو ایک اضافی بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کی باضابطہ منظوری دے دی، جس کے بعد متعلقہ ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔
یہ منظوری آزاد کشمیر کابینہ کے حالیہ اجلاس میں کیے گئے فیصلے کی روشنی میں دی گئی، جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ کم آمدنی والے ملازمین کو ریلیف فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔صدر آزاد کشمیر کی جانب سے منظوری کے بعد متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کردی گئی کہ اس اعزازیہ کی ادائیگی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے ۔