طورخم بارڈر58 ویں روز بھی بند،تجارت بدستور معطل

طورخم بارڈر58 ویں روز  بھی بند،تجارت بدستور معطل

خیبر(نمائندہ دنیا نیوز)پاک افغان بارڈر طورخم 58 ویں روز بھی دو طرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت کیلئے مکمل طور پر بند رہا، کاروباری سرگرمیاں بدستور معطل ،تاجروں، ٹرانسپورٹرز کی معاشی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہوگیا۔

آل طورخم کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس کے صدر مجیب خان شنواری نے کہا کہ پاک افغان بارڈر طورخم بندش سے جہاں کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہیں،وہیں اس دوران سرحد کے دونوں جانب دوطرفہ تجارت رکنے سے 50 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے ۔دو ماہ سے پاک افغان شاہراہ پر مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں سرحد کے دونوں جانب لگی ہیں،یہ گاڑیاں کھڑے کھڑے خراب اور لدے مال کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے ،مجیب شنواری کا کہنا تھا کہ سرحد کے دونوں جانب کھڑی مال بردار گاڑیوں کو اجازت دی جائے ،تاکہ مزید نقصان سے بچ سکیں،تاجر ٹرانسپورٹرز نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور کابل خوش اسلوبی سے مسئلے کو حل کریں اور تاجروں ،ٹرانسپورٹرز اور غریب عوام پر رحم کریں، ہمارے نقصانات کا ازالہ کون کریگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں