آئی ایم ایف سے 1.3ارب ڈالر کی منظوری اہم سنگِ میل ، وزیرخزانہ
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے آئی ایم ایف کی جانب سے مجموعی طور پر 1.3 ارب ڈالر کی منظوری کو اہم سنگ ِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف نے اعتراف کیا کہ بدترین سیلاب کے باوجود پاکستان نے معاشی استحکام برقرار رکھا۔۔۔
حکومت کے محفوظ کیے گئے مالی و بیرونی بفرز سے ملک فوری امداد کے بغیر بحران سنبھال سکا۔ایک بیان میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کیلئے قومی تعاون پر اظہارِ تشکرکیا اورآئی ایم ایف کے ای ایف ایف کے دوسرے جائزے کی تکمیل پر وزیر خزانہ نے خیرمقدم کیا اور کہا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے تقریباً 1 ارب ڈالر کی منظوری دے دی، آر ایس ایف کے تحت مزید 20 کروڑ ڈالر کی قسط کی بھی منظوری دی گئی، قرض پروگرام پرعملدرآمد سے معاشی نظم و استحکام بہتر ہوا۔