پاکستان اور قطر کے کثیر الجہتی تعلقات، قومی دن پر مبارکباد پیش کرتے ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کے کثیر الجہتی تعلقات ہیں، قومی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں قطر کے قومی دن کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تقریب میں شرکت باعث مسرت ہے، پاکستان کے قطر کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ پُرمسرت موقع پر امیر قطر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، امیر قطر کی قیادت میں برادر ملک کی نمایاں ترقی پر خوشی ہے، دونوں ملکوں کے تعلقات وقت کے ساتھ مستحکم ہو رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فیفا 2022 کا کامیاب انعقاد امن اور ترقی کے ویژن کا عکاس ہے،پاکستان اور قطر کے کثیر الجہتی تعلقات ہیں، مشترکہ خوشحالی مستقبل کیلئے ملکر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ قطر میں مقیم پاکستانی برادر ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، تقریب میں وزیراعظم ، چیئرمین سینیٹ اور دیگر نے قطر کے قومی دن پر کیک کاٹا۔

امیر قطر علی مبارک الخاطر
دوسری جانب امیر قطر علی مبارک الخاطر نے کہا کہ قومی دن کی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف کی شرکت پر خوشی ہے، قطر اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے، آج کی تقریب دوطرفہ تعاون قریبی تعلقات کا عکاس ہے جسے مزید مستحکم بنائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں