وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد خرم آغا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی جانب سے درخواست گزار کے خلاف کی گئی کارروائی واپس لینے کے بیان پر درخواست خارج کر دی۔
جسٹس اسجد جاوید گھرال نے سعید عباس اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس گجرات کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل خالد گھمن نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی سیکرٹری داخلہ نے درخواست گزار کے خلاف تنزلی کا جاری حکم واپس لے لیا ہے ، ان کو عدالتی حکم کا علم نہیں تھا۔