قائمہ کمیٹی مواصلات کا اجلاس ،ٹول پلازوں میں کمی کی سفارش

 قائمہ کمیٹی مواصلات کا اجلاس ،ٹول پلازوں میں کمی کی سفارش

اجلاس میں ممبر این ایچ اے سکھر کی عدم شرکت پر وارنٹ جاری کرنیکی ہدایت پالیسی کے تحت مقامی آبادی کو ٹول ٹیکس سے استثنیٰ دیا جائیگا:پارلیمانی سیکرٹری کی یقین دہانی

 اسلام آباد (نیوز رپورٹر )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات نے وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کا حصہ56فیصد تک بڑھانے ، ایم6- موٹروے کی کراچی تک توسیع کی سفارش کی جبکہ نامکمل شاہراہوں پر ٹول پلازوں کے قیام پر برہمی کا اظہارکیا ۔ جمعرات کو چیئرمین اعجاز حسین جکھرانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کراچی-حیدرآباد روڈ پر ٹول پلازوں کی بھرمار اور نامکمل سڑکوں پر ٹیکس وصولی پر ارکان نے شدید احتجاج کیا۔پارلیمانی سیکرٹری نے یقین دہانی کرائی کہ منظور شدہ پالیسی کے تحت مقامی آبادی کو ٹول ٹیکس سے استثنیٰ دیا جائے گا۔ کمیٹی نے این ایچ اے ممبر سکھر کی اجلاس میں عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا اور آئندہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی صورت میں وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت کی ، کمیٹی نے ٹول ٹیکس میں اضافے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے اور ٹول پلازوں اور ٹول ٹیکس کو کم کرنے کی سفارش کی ہے ، ایم این اے جمال شاہ کاکڑ نے کمیٹی کو بتایا کہ بلو چستان میں سڑکوں کی بحالی کا کام پچھلے دو سالوں سے معطل ہے ۔ کمیٹی نے سکھر-حیدرآباد روڈ (M-6) کے بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کی اور ایم 6 موٹروے کو کراچی سے سکھر تک بڑھانے کی بھی سفارش کی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں