مس انفارمیشن دنیا کا سب سے بڑا چیلنج

مس انفارمیشن دنیا کا سب سے بڑا چیلنج

اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر اطلاات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ مس انفارمیشن آج کی دنیا کا سب سے بڑا چیلنج ہے، موجودہ دور میں سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال ضروری ہے۔۔۔

 مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال سے تخلیقی ذہنوں کے لئے ملازمتوں کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، ہمیں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی میں توازن قائم کرنا ہوگا، نیشنل سائبرسکیورٹی پالیسی کو موثر بنا رہے ہیں، سائبر حملوں سے بچنے کے لیے آگاہی اور تربیت بہت ضروری ہے ،ڈیٹا لیکس سے بچنے کے لیے قومی سطح پر سائبر سکیورٹی آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ نیشنل سائبر سکیورٹی کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سائبر سکیورٹی کو سمجھنے کے لئے سب سے پہلے آبادیاتی حقائق کا جائزہ لینا ضروری ہے ،جب ہم پاکستان کے سائبر سپیس کا جائزہ لیتے ہیں تو یہاں 11 کروڑ 70 لاکھ سے زائد انٹرنیٹ صارفین، 14 کروڑ 80 لاکھ موبائل براڈ بینڈ صارفین اور 7 کروڑ 90 لاکھ سے زائد سوشل میڈیا صارفین موجود ہیں، ان آبادیاتی حقائق کو مدنظر رکھا جائے تو ڈیجیٹل سائبر سپیس کو دو واضح کیٹیگریز میں تقسیم کیا جا سکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ سائبر سکیورٹی سے متعلق آگاہی کے لئے کوئی ایک جامع حل ایسا نہیں ہو سکتا جو سب کے لئے یکساں طور پر موثر ہو، مختلف طبقات تک موثر رسائی کے لئے مختلف ذرائع، مختلف طریقہ کار اور مختلف اصطلاحات اختیار کرنا ناگزیر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں