سہیل آفریدی و دیگر ملزموں کیخلاف اشتہاری کارروائی ، نوٹس چسپاں

سہیل آفریدی و دیگر ملزموں کیخلاف  اشتہاری کارروائی ، نوٹس چسپاں

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے احکامات کی روشنی میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور دیگر ملزموں کے خلاف اشتہاری کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

عدالتی احکامات کے تحت مختلف مقامات پر طلبی کے نوٹسز آویزاں کر دیئے گئے ہیں جبکہ جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں بھی نمایاں مقامات پر نوٹسز چسپاں کیے گئے ۔ نوٹسز میں سہیل آفریدی، مینا خان، امجد خان، شفیع اللہ جان اور امجد آفریدی کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ عدالتی نوٹسز میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نامزد ملزم عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں کر رہے یا روپوش ہیں، جس کے باعث یہ اقدام ناگزیر ہو گیا۔ نوٹسز کے ذریعے سہیل آفریدی، شفیع اللہ جان اور دیگر ملزموں کو فوری طور پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے ۔ عدالت کی جانب سے ملزموں کو پیشی کے لیے آخری موقع دیا گیا ہے جبکہ نوٹسز میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر سیکشن 87 کے تحت جاری کارروائی کے دوران ملزم عدالت میں پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں