2025سیاسی محاذ آرائی کا سال ، قومی اسمبلی سے 55 بل منظور

 2025سیاسی محاذ آرائی کا سال ، قومی اسمبلی سے 55 بل منظور

42سرکاری، 13نجی بل شامل ، ان میں سے 31ایکٹ آف پارلیمنٹ بن چکے ہر اجلاس میں حکومت اپوزیشن کی نعرے بازی ، کئی بار نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی

 اسلام آباد (سہیل خان) قومی اسمبلی نے جنوری 2025سے دسمبر 2025کے دوران مجموعی طور پر 55بل منظور کئے ، جبکہ پارلیمانی سال کی تکمیل میں ابھی سوا دو ماہ باقی ، قومی اسمبلی کے 2025 کے اجلاس ہنگامہ خیز ثابت ہوئے ، جہاں تقریباً ہر اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی ہوتی رہی ، آئینی ترامیم سے متعلق تنازعات نے حکومتی اور پارلیمانی جماعتوں کے باہمی تعلقات کو شدید دھچکا پہنچایا ،گزشتہ 10 ماہ کے دوران قومی اسمبلی کے 11 اور پارلیمنٹ کے 3 مشترکہ اجلاس ہوئے ، تاہم اس دوران اپوزیشن کی جانب سے کسی اجلاس کے لئے ریکوزیشن جمع نہیں کرائی گئی ، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نے استعفیٰ دے دیا، جبکہ پی ٹی آئی کے ارکان نے قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی اور رکنیت سے بھی استعفے د ئیے ، جس سے قومی اسمبلی کی ساکھ اور کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ، ایوان کے اندر متعدد مواقع پر حالات کشیدہ رہے اور نوبت تصادم اور ہاتھا پائی تک جا پہنچی، سال 2025 میں منظور کیے گئے 55 بلوں میں 42 سرکاری اور 13 نجی بل شامل ہیں۔ ان میں سے 31 بل ایکٹ آف پارلیمنٹ بن چکے ہیں جبکہ باقی بل سینیٹ میں زیر التوا ہیں ،محاذ آرائی کا سلسلہ جاری ،ایوان طویل عر صہ تک اپوزیشن لیڈر سے محروم رہا ،قومی اسمبلی نے اس دوران 25 قراردادیں منظور کیں، 1700 سوالات کے جوابات د ئیے گئے ،50 سے زائد توجہ دلاؤ نوٹسز پر بحث ہوئی۔ علاوہ ازیں 6 تحاریکِ استحقاق منظور کر کے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کی گئیں، تاہم کوئی تحریکِ التواء زیرِ بحث نہ آ سکی ۔ بل منظور 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں