سرکاری سکولوں میں سہولیات فراہم کی جائیں گی،سہیل آفریدی
پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں میں ناپید سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں گی،نئے تعلیمی سیشن کے آغاز پر تمام طلبہ کو مفت درسی کتابوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے گورنمنٹ شہید مبین شاہ آفریدی ہائیر سیکنڈری سکول پشاور کا اچانک دورہ کیا، وزیر اعلیٰ نے تعلیمی ماحول کا جائزہ لیااور انتظامی و تدریسی عملے سے براہِ راست گفتگو کی۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے متعلقہ حکام کو تمام سرکاری سکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ ہم اخلاقیات کو بطور مضمون نصاب میں شامل کرنے جا رہے ہیں، تعلیم کے ساتھ تربیت ناگزیر ہے ، یہ انسان کو باکردار، ذمہ دار اور کامیاب انسان بناتی ہے ، سکول انتظامیہ اور تدریسی عملہ کوالٹی ایجوکیشن پر توجہ د ے ، سرکاری سکولوں میں موجود خامیوں کو دور کیا جائے گا۔ خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی صدارت کریں گے ۔کابینہ اجلاس میں وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی شرکت کریں گے ، چیف سیکرٹری اور متعلقہ سیکرٹریز بھی اجلاس میں شریک ہوں گے ۔اجلاس کے لیے 7 نکاتی مختصرایجنڈا جاری کر دیا گیا، لوکل گورنمنٹ سٹریٹ وینڈرز کی مستقلی کی تجویز ایجنڈے میں شامل ہے۔ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے ‘‘ڈیجیٹل پیمنٹ بل 2025’’ کی منظوری، قبرستانوں کے لئے اراضی کے حصول کی نان اے ڈی پی سکیم ایجنڈے کا حصہ ہے۔