چاند نظر آ گیا ،یکم رجب آج شب معراج 16جنوری کو ہوگی

چاند نظر آ گیا ،یکم رجب آج  شب معراج 16جنوری کو ہوگی

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )ماہ رجب المرجب کا چاند نظر آگیا، آج بروز پیر یکم رجب جبکہ شب معراج شریف 16 جنوری کو ہوگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد چیئر مین کمیٹی نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا جس کے مطابق یکم رجب پیر 22 دسمبر کو ہوگی وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں