سہیل آفریدی سٹریٹ موومنٹ کی تیاری پکڑیں، عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے پیغام

سہیل آفریدی سٹریٹ موومنٹ  کی تیاری پکڑیں، عمران خان  کے ایکس اکاؤنٹ سے پیغام

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا کے بعد وزیرِ اعلی ٰخیبرپختونخوا کو ہدایت کی ہے کہ وہ احتجاج کی تیاری کریں۔

عمران خان کی جانب سے اڈیالہ جیل میں اپنے وکلا سے گفتگو کا متن اُن کے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا ہے ۔عمران خان نے توشہ خانہ ٹو کیس میں 17 سال قید کی سزا ملنے پر ردِعمل دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ‘یہاں صرف لکھے لکھائے فیصلے پڑھ کر سنائے جاتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین برسوں کے ‘بے بنیاد فیصلوں اور سزاؤں کی طرح توشہ خانہ ٹو کا فیصلہ بھی میرے لیے کوئی نئی بات نہیں ۔اُن کا کہنا تھا کہ ‘مجھے سلمان صفدر اور ان کی ٹیم پر اعتماد ہے اور میں نے اُنہیں ہدایت کی ہے کہ بوگس فیصلوں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل کریں۔‘سہیل آفریدی کو پیغام دیتا ہوں کہ سٹریٹ موومنٹ کی تیاری پکڑیں۔ پوری قوم کو اپنے حقوق کے لیے اٹھنا ہو گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں