خدمت کو عبادت سمجھ کر انجام دینا ہی اصل انسانیت ہے ، گورنر سندھ

خدمت کو عبادت سمجھ کر انجام دینا  ہی اصل انسانیت ہے ، گورنر سندھ

کراچی (این این آئی) گورنر سندھ ؍ صدر پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ خدمت کو عبادت سمجھ کر انجام دینا ہی اصل انسانیت ہے ۔

انہوں نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ملک کا سب سے بڑا سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور یہی نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، ان میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے ، صرف درست رہنمائی اور نکھار کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ نے انسانی ہمدردی پر مبنی سفارت کاری کانفرنس میں بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے فاؤنڈیشن ڈے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ نے قائم کیا تھا اور آج بھی بلا امتیاز انسانیت کی خدمت کر رہا ہے ۔گورنر سندھ نے 10 مئی کی جنگ میں پاکستانی شاہینوں کی بہادری کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ میں بھارت کو عبرتناک شکست دی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت کا حرمین شریفین کی سیکیورٹی پاکستان کے سپرد کرنا قومی اعزاز ہے ۔گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور نوجوانوں کا مستقبل روشن ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں