2025-26کیلئے ٹرافی ہنٹنگ کوٹہ کی منظوری

 2025-26کیلئے ٹرافی  ہنٹنگ کوٹہ کی منظوری

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی نے سی آئی ٹی ای ایس مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے 2025-26کیلئے ٹرافی ہنٹنگ کوٹہ کی منظوری دے دی ہے۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی سے جاری بیان میں کہا گیا کہ منظور شدہ ٹرافی ہنٹنگ کوٹہ کی اقسام میں مارخور، ہمالیان ابیکس، سندھ آئی بیکس، بلینڈفورڈ یوریئل، پنجاب یوریئل، بلو شیپ اور کینیون گزیلی شامل ہیں ، پاکستان حیاتیاتی تنوع کے کنونشن اور جنگلی حیات و نباتات کی بقا کے خطرے سے دوچار اقسام کی بین الاقوامی تجارت بارے کنونشن (سی آئی ٹی ای ایس ) کا دستخط کنندہ ہے اور یہ کوٹے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ پائیدار استعمال کے اصولوں کے مطابق اور صوبائی وائلڈ لائف محکموں کی جانب سے فراہم کردہ آبادیاتی اعداد و شمار کے محتاط جائزے پر مبنی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں