ایران میں 2شہریوں کی موت، پاکستانی سفیر کا لاشیں جلدبھجوانے کا اعلان

  ایران میں 2شہریوں کی موت، پاکستانی  سفیر کا لاشیں جلدبھجوانے کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران میں 2 پاکستانی مبینہ طور پر سردی سے جاں بحق ہو گئے جن کی لاشیں پاکستانی سفیر نے واپس پاکستان بھجوانے کا اعلان کردیا۔

ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا ارمان اللہ کا انتقال ایران ترکی بارڈر کے قریب کھوئی کے مقام پر ہوا ، میت اس وقت مقامی ہسپتال میں محفوظ ہے ، مبینہ طورپر اس کی موت شدید سردی اور برف باری کے باعث ہوئی ہے ، شک ہے کہ مرحوم انسانی سمگلرز کی ہوس کا شکار ہوا ،مرحوم کے خاندان سے رابطہ کیا ہے ،ہم جلد از جلد لاشیں پاکستان بھجوائیں گے ۔ گزشتہ دنوں نوشہرہ کے دو نوجوان یورپ جانے کی کو شش میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ ذرائع کے مطابق احتشام اور ارمان اللہ ایران، ترکی سرحد کے قریب شدید سردی سے جاں بحق ہوئے ، ارمان اللہ کی لاش ایران کے پہاڑی علاقے کھوئی سے برآمد ہوئی جہاں ابھی بھی شدید برف باری ہو رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں