پولیس حملہ کیس :پی ٹی آئی رہنما اکرم عثمان کی ضمانت منظور
لاہور(کورٹ رپورٹر)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنما میاں اکرم عثمان کی رہائی کیلئے درخواست ضمانت منظور کرلی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنما میاں اکرم عثمان کی رہائی کیلئے درخواست ضمانت منظور کرلی، عدالت نے رہائی کیلئے دو لاکھ کے ضمانتی مچلکے داخل کرانے کا حکم دیا، سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیئے۔