وزیراعظم نے پنجاب سے متعلق مسائل کی شنوائی کیلئے لاہور میں اپنا دفتر کھول لیا

وزیراعظم نے پنجاب  سے متعلق مسائل کی شنوائی  کیلئے لاہور میں اپنا دفتر کھول لیا

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)پنجاب سے متعلق مسائل کی شنوائی، وزیراعظم شہبازشریف نے لاہور میں اپنا آفس کھول لیا۔ لاہور چمبہ ہائوس پبلک افیئرز یونٹ وزیراعظم آفس ڈیکلیئر کردیا گیا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ چمبہ ہائوس پبلک افیئرز یونٹ وزیراعظم آفس میں شہبازشریف بھی اجلاسوں کی صدارت کریں گے ۔ وزیراعظم کے پبلک افیئریونٹ میں شہبازشریف نے اپنے 2 کوآرڈینیٹرز کو ذمہ داریاں تفویض کردیں۔ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے پبلک افیئرز یونٹ عمران گورائیہ اور کوآرڈینیٹر برائے سیاسی امور توصیف شاہ کو چمبہ ہائوس میں روزانہ کی بنیاد پر بیٹھنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ۔ دونوں کوآرڈینیٹرز عوامی شکایات کی شنوائی کریں گے اور وزیراعظم شہبازشریف کو مسلسل آگاہ کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں