پنجاب حکومت کا لاہور میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی اسامیاں بڑھانے کافیصلہ

پنجاب حکومت کا لاہور میں  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی  اسامیاں بڑھانے کافیصلہ

لاہور(اپنے نامہ نگارسے )پنجاب حکومت نے لاہور میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو (اے ڈی سی آر)کی اسامیاں بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

ضلع لاہور میں اس وقت صرف ایک اے ڈی سی ریونیو تعینات ہے ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب احمد رضا سرور نے لاہور میں 3 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تعینات کرنے کی تجویزدیدی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب احمد رضا سرورنے کہا کہ ریونیو کے معاملات کو تین حصوں میں تقسیم کیا جائے ، لینڈ، فرد، انتقالات اور ریونیو اپیلوں کا بوجھ تقسیم ہونا چاہیے ،کوشش کررہے ہیں کہ لاہور میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی اسامیاں تین کردی جائیں، تین اے ڈی سی آر کی تعیناتی سے ریونیو فیصلوں میں تیزی متوقع ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں