رواں سال آ ئی ٹی برآمدات کا 5 ارب ڈالر ہدف کا حصول مشکل
مالی سال کے پہلے 5ماہ میں صرف دوارب ڈالر کی آ ئی ٹی برآمدات ہو ئیں اڑان پاکستان منصوبہ کے تحت 2030تک برآمدات 15ارب ڈالر تک لانیکا ہدف ہے
اسلام آباد (ایس ایم زمان) وزیراعظم شہباز شریف کے معاشی ترقی و اصلاحات اور اڑان پاکستان منصوبہ کے تحت سال 2026 -2025 کے لیے آئی ٹی برآمدات کا پانچ ارب ڈالر کا ہدف حاصل ہونا مشکل دکھائی دیتا ہے ، وزارت آ ئی ٹی کے مطابق رواں مالی سال کے پانچ ماہ میں آئی ٹی برآمدات صرف دو ارب ڈالر ہوئی ہیں، پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں پانچ ماہ میں 19 فیصد اضافہ کے باوجود پانچ ارب ڈالر کے ہد ف کا حصول مشکل ہے ۔ نومبر 2025 میں آئی ٹی سروسز کی برآمدات 356 ملین امریکی ڈالر رہیں جبکہ اس شعبے میں 1.583 ارب امریکی ڈالر کا تجارتی سرپلس بھی ریکارڈ کیا گیا ہے اس کے باوجود جون 2026 تک آئی ٹی برآمدات کا پانچ ارب روپے کا ہدف حاصل کرنا مشکل دکھائی دے رہا ہے ۔اڑان پاکستان کے تحت 2030 تک سالانہ دو ارب اضافہ کے ساتھ آئی ٹی برآمدات پندرہ ارب ڈالر تک لانے کا ہدف ہے۔