آزادکشمیر میں ڈیجیٹل والٹ سسٹم جنوری میں شروع ہوگا ، بی آ ئی ایس پی

 آزادکشمیر میں ڈیجیٹل والٹ سسٹم جنوری میں شروع ہوگا ، بی آ ئی ایس پی

اگلی سہ ماہی قسطیں نئے میکانزم کے ذریعے جاری ہونگی ، قائم مقام گور نر سٹیٹ بینک بی آ ئی ایس پی 240ملین روپے کی تشہیر بارے میڈیا آؤٹ لٹس کی فہرست دے ،قائمہ کمیٹی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے غربت میں کمی اور سماجی تحفظ کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سیکرٹری نے بتا یا کہ نئے ڈیجیٹل والٹ سسٹم کی آزادکشمیر میں لانچنگ 5جنوری یا فروری میں ہو گی جس کے لئے 10 ملین مستفید افراد تک اس کی تکمیل کا ہدف مارچ 2026 مقرر کیا گیا ہے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے قائم مقام گورنر نے بتایا کہ 3.7 ملین سمز جاری اور ڈیجیٹل والٹس ایکٹیویٹ کر دئیے گئے ہیں۔ اگلی سہ ماہی قسطیں اسی میکانزم کے ذریعے جاری کی جائیں گی۔

کمیٹی نے ہدایت کی کہ بی آ ئی ایس پی 240ملین روپے کی تشہیر بارے میڈیا آؤٹ لٹس کی فہرست پیش کرے ۔ پاکستان بیت المال کے ڈائریکٹر فنانس نے کمیٹی کو بتایا کہ ادارے کا مختص کردہ بجٹ 14.2 ارب روپے ہے جو کہ اصل ضرورت 18.5 ارب روپے کے مقابلے میں ناکافی ہے ، اس کے باوجود پی بی ایم بورڈ نے مستفید افراد کی مالی امداد کی ماہانہ حد 37,000 سے بڑھا کر 74,000 روپے اور تعلیمی سٹپنڈ 100,000 سے بڑھا کر 150,000 روپے کر دیا ہے ۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ بیت المال بدعنوانی کے باعث بلیک لسٹ ہسپتالوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کرے اور اپنے ہسپتال ڈیسک سٹاف پر جانبدارانہ رویے کے الزامات کی تحقیقات کرے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں