ڈاکٹر نگہت ہاشمی کے مغوی بیٹے کو بازیاب کروا کر عدالت پیش کرنیکا حکم
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے مذہبی سکالر ڈاکٹر نگہت ہاشمی کے مغوی بیٹے محمد بن خالد کو بازیاب کروا کر عدالت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت پانچ جنوری تک ملتوی کردی۔
جسٹس اسجد جاوید گھرال نے مغوی کی اہلیہ حجاب یزدانی کی درخواست پر سماعت کی،ڈی ایس پی برکی عدالت کے روبرو پیش ہوئے ،وکیل درخواست گزار نے کہا مغوی محمد بن خالد کو 24 اور 25 نومبر کو مبینہ اغوا کیا گیا،عدالت نے ڈی ایس پی سے استفسار کیا کہ آپ مغوی کو ابھی تک ڈھونڈ نہیں سکے ،ڈی ایس پی برکی نے بتایا ہماری ٹیمیں کام کررہی ہیں ہمیں مہلت دی جائے۔