دفاع کمیٹی پی آئی اے نجکاری پر مطمئن، ملازمین کے معاملات پر غور

 دفاع کمیٹی پی آئی اے نجکاری پر  مطمئن، ملازمین کے معاملات پر غور

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے پی آئی اے کی نجکاری کے معاملات خوش اسلوبی سے طے پانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

چیئرمین فتح اللہ خان کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں کمیٹی نے پی آئی اے کی نجکاری کے بعد ملازمین کے معاملات پر بھی غور کیا۔ نجی ایئرلائنز کی کارکردگی پر ممبران نے کڑی تنقید کی اور خدمات کو بہتر بنانے پر زور دیا۔ چیئرمین کمیٹی نے فلائی جناح پر سفر کے دوران پانی کی عدم دستیابی پر شکایت کی جس پر شرمیلا فاروقی نے کہا کہ مسافروں کے کھانوں پر جھگڑے دیکھے گئے اور معیار میں کمی واقع ہوئی ہے ۔اجلاس میں نجی ایئرلائنز کی جانب سے سیلز ٹیکس کی شرح پر تحفظات کے بارے میں عدم اطمینان بھی ظاہر کیا گیا اور ایوی ایشن سیکٹر میں بہتری کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ کے قیام کا مطالبہ کیا گیا۔ شرمیلا فاروقی نے کہا کہ سیلز ٹیکس کے معاملے پر سیکرٹری خزانہ اور وزیر خزانہ کو اجلاس میں طلب کیا جانا چاہیے تاکہ ایوی ایشن سیکٹر کی ترقی اور سپورٹ ممکن ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں