سپریم کورٹ:زیر التوا مقدمات 33ہزار 796رہ گئے

سپریم کورٹ:زیر التوا مقدمات 33ہزار 796رہ گئے

اسلام آباد (حسیب ریاض ملک) وفاقی آئینی عدالت کو مقدمات کی منتقلی کے بعد سپریم کورٹ پاکستان میں زیر التوا مقدمات سے متعلق نئے اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے جس کے مطابق زیر التوا مقدمات کی مجموعی تعداد 33 ہزار 796 رہ گئی، 13 نومبر تک سپریم کورٹ میں 56 ہزار 608 مقدمات زیر سماعت تھے ۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ سے وفاقی آئینی عدالت کو مجموعی طور پر 22 ہزار 910 مقدمات منتقل کیے گئے جس سے عدالت عظمیٰ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں نمایاں کمی ہوئی۔ مزید بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران سپریم کورٹ میں 333 نئے مقدمات دائر کیے گئے اور عدالت عظمیٰ نے 304 مقدمات نمٹائے ۔ عدالتی حلقوں کے مطابق مقدمات کی منتقلی اور بروقت فیصلوں سے سپریم کورٹ پر مقدمات کے بوجھ میں کمی آ رہی ہے ، اس سے نظام انصاف کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں