لاہور کی سڑکوں پر گھومنے پھرنے کی اجازت ، فساد کرنے کی نہیں:عظمیٰ بخاری

لاہور کی سڑکوں پر گھومنے پھرنے کی  اجازت ، فساد کرنے کی نہیں:عظمیٰ بخاری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ لاہور کی سڑکوں پر گھومنے پھرنے کی اجازت ہے فساد کرنے کی نہیں۔

خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کے احتجاجی تحریک کیلئے لاہور آنے کے بیان پر عظمیٰ بخاری نے ردعمل میں کہا کہ خیبر پختونخوا کا 12 سال سے بیڑہ غرق کرنے کے بعد لاہور کی ترقی اور صفائی دیکھ کر اور سیکھ کر جائیے گا، یاد رکھیے گا ویڈیوز کی حد تک لاہور کی سڑکوں پر گھومنے پھرنے کی بالکل  اجازت ہے ، فساد کرنے کی نہیں۔دریں اثنا الحمرا آرٹس کونسل میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاکہ اقلیتیں وزیر اعلیٰ مریم نواز کے دل کے بہت قریب ہیں،کرسمس کے تہوار پر مسیحی بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر شریک ہیں،انہوں نے مریم نواز کی طرف سے مسیحی ملازمین کو بونس اور تحائف دئیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں