فوجی فرٹیلائزر کمپنی کا پی آئی اے میں حصہ دار بننے کا اعلان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی )نے پی آئی اے میں حصہ دار بننے کا اعلان کردیا،فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو عارف حبیب کنسورشیم سے ڈیل کا اختیار مل گیا۔
کمپنی نے سٹاک مارکیٹ کو خط لکھ کر اپنے شیئر ہولڈرز کو آگاہ کردیا۔ خط کے مطابق بورڈ پی آئی اے کے حصص خریدنے کیلئے ضروری اقدامات کرے ۔ماہرین کے مطابق فوجی فرٹیلائزر کمپنی پی آئی اے کے 25 سے 35 فیصد شیئرز لے سکتی ہے ۔ عارف حبیب پہلے ہی فوجی فرٹیلائزر کو حصہ دار بنانے کا عندیہ دے چکے ۔ ایف ایف سی کے خط کے مطابق نجکاری کمیشن سے کنسورشیم کوقبولیت کا خط ملنے کے منتظر ہیں۔