ریجنل بلڈ بینک 1 سال سے بند،نئی اسا میاں منظورنہ ہوسکیں

ریجنل بلڈ بینک 1 سال سے بند،نئی اسا میاں منظورنہ ہوسکیں

42اسامیوں کی سمری17اکتوبر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بھجوائی گئی وزارت صحت نے بلڈبینک آؤٹ سورس کرنیکا عمل شروع کر رکھا ہے

 اسلام آباد (ایس ایم زمان ) وفاقی دارالحکومت میں ریجنل بلڈبینک کو فعال کرنے کیلئے نئی اسامیوں کی تشکیل کی سمری دو ماہ سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے منظور نہیں ہو سکی، وزارت قومی صحت نے بلڈ بینک کو فعال کرنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو 42 اسامیوں کی منظوری کیلئے سمری17 اکتوبرکو بھجوائی تھی ۔اسلام آباد کے چھ ہسپتالوں کو بلڈ فراہم کرنے کے لیے تعمیر کردہ ریجنل بلڈ سینٹر ایک سال سے بند پڑا ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ایس ونگ نے نومبر میں بلڈ سینٹر کا دورہ بھی کیا تاہم اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تاحال ریجنل بلڈ سینٹر کے لیے اسامیوں کی منظوری نہیں دی جبکہ وزارت قومی صحت نے دوسری طرف ریجنل بلڈ سینٹر کو آؤٹ سورس کرنے کا عمل شروع کر رکھا ہے ۔ جاپان کے تعاون سے تعمیر ہونیوالا یہ بلڈ سینٹر 2024 سے بند پڑا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں