پاکستانی جیو سائنس ایڈوانس ریسرچ لیبز کی بین الاقوامی سطح پر توثیق

  پاکستانی جیو سائنس ایڈوانس ریسرچ لیبز کی بین الاقوامی سطح پر توثیق

اسلام آباد(دنیا نیوز)پاکستانی جیو سائنس ایڈوانس ریسرچ لیبز کو بین الاقوامی سطح پر توثیق حاصل ہو گئی ہے جس کے بعد ان لیبز میں کیے جانے والے ٹیسٹ نتائج پوری دنیا میں قابلِ قبول ہوں گے۔

تعمیرِ نو کے بعد یہ لیبز نومبر 2025 میں دوبارہ فعال ہوئیں اور قلیل عرصے میں عالمی معیار کی سند حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ذرائع کے مطابق (SIFC) کے بھرپور تعاون اور سہولت کاری سے جیو سائنس ایڈوانس ریسرچ لیبز نے آئی ایس او 17025 اور جوائنٹ اور ریزرو کمیٹی (JORC) سرٹیفکیشن حاصل کر لی ۔آئی ایس او 17025 لیبارٹری ٹیسٹ کے نتائج کی درستگی اور صلاحیت کی بین الاقوامی توثیق فراہم کرتا ہے جبکہ JORC سرٹیفکیشن کے تحت معدنیات سے متعلق ٹیسٹ نتائج عالمی سطح پر تسلیم کئے جاتے ہیں۔حکام کے مطابق ان لیبز نے بین الصوبائی تعاون کے ساتھ ایک جامع معدنیاتی پالیسی کا مسودہ بھی تیار کیا ہے جبکہ ملک بھر کے معدنی وسائل کے وسیع پیمانے پر نقشہ جات بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں