عدالتی حکم پر تنقید ،مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعلیٰ مریم نواز اور وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب پراپرٹی اونرشپ ایکٹ سے متعلق عدالتی حکم پر تنقیدی بیانات توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں ، وزیراعلیٰ کے بیانات نے عدالت کو متنازع بنانے کی کوشش کی،عدالتی حکم کو لینڈ مافیا کے حق میں قرار دینا سنگین الزام ہے ،مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔