پی ٹی آئی والوں نے ہمیشہ انتشار کی باتیں کی ، کنڈی
آج دنیا کاروبار کے لیے آ رہی ،مخالف نہیں چاہتے ملک میں خوشحالی ہو ہمارے پاس تیل،گیس اور دیگر معدنیات،جہاں کام کرنے کی ضرورت
لاڑکانہ (اے پی پی)خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے ہمیشہ انتشار کی باتیں کی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز لاڑکانہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا ہماری طرف کاروبار کرنے کے لئے آ رہی ہے لیکن مخالف یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں خوشحالی ہو۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں ایسے اضلاع ہیں کہ جہاں پر آپریشن ہورہے ،ہمارے پاس تیل گیس اور دیگر معدنیات کے ذخائر ہیں،جہاں کام کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی سے بھی کہا کہ آپ آئیں امن و امان کے لیے بات کریں۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں آرمی پبلک اسکول کے بچوں نے بھی قربانیاں دی ہیں۔