آزاد کشمیر : بریگیڈیئر (ر) محمد خان، ثاقب مجید ن لیگ میں شامل
کشمیری عوام (ن) لیگ کی صورت میں تعمیر و ترقی کا انقلاب دیکھ رہی ، امیرمقام کارکن محنت کریں، ان شا اللہ ن لیگ تن تنہا حکومت بنا ئے گی ، فاروق حیدرو دیگر
اسلام آباد ، مظفر آباد(خصوصی نامہ نگار، بیورو رپورٹ)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان، صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختو نخوا انجینئر امیر مقام نے کہا کہ کشمیری عوام مسلم لیگ (ن) کی صورت میں تعمیر و ترقی کا انقلا ب دیکھ ر ہے ہیں ،ہم عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں اسلام آباد میں مسلم کانفرنس کے مرکزی چیف آرگنائزر ثاقب مجید راجہ اور بریگیڈیئر (ر) محمد خان کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے موقع پر کیا۔ آج ہزاروں کی تعداد میں کشمیریوں کو دیکھ کر دل خوش ہوا یہ آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کی جیت کا آغاز ہے ،شاہ غلام قادر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزادکشمیر کے اندر ایک آزاد غیر جانبدار الیکشن کمیشن چاہتے ہیں جو آزادانہ منصفانہ غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کروائے جس پر کوئی انگلی نا اٹھا سکے۔
سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر نے کہا کہ مسلم لیگ ن لیگ ان شائاللہ تن تنہا حکومت بنا ئے گی، کارکنان محنت کریں، 33 میں سے 20 نشستیں حاصل کرنی ہیں ،مشتاق منہاس نے کہا کہ وزیر امور کشمیر نے دن رات ایک کرکہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کو ناقابل تسخیر قوت بنا دیا ،بریگیڈیئر (ر) محمد خان نے کہا کہ نوازشریف اور ان کے خاندان سے تعلق آج نہیں بن رہا یہ دہائیوں کا تعلق ہے جب وہ قید میں تھے تب سے ان کے ساتھ تعلق ہے اور یہ اب باقاعدہ سیاسی نظم میں باندھا جارہا ہے ، آزادکشمیر کے اندر فاروق حیدر نے مثالی حکومت کی شاہ غلام قادر سے بھی دہائیوں پر محیط تعلق ہے وہ ایک دانشور سمجھ دار اور زیرک انسان ہیں اب سیاسی میدان میں بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں ، عوامی خدمت کا سفر ان کی قیادت میں شروع کیا ہم نے متحد ہوکر جماعت کی کامیابی اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔