مسائل کا حل نجکاری ، حکومت کا کام کاروبار نہیں:ایمل ولی

 مسائل کا حل نجکاری ، حکومت کا کام کاروبار نہیں:ایمل ولی

سٹیل ملز، ریلوے ، قومی ائیرلائن تباہ شدہ، نجکاری سے مزید ٹیکس ملے گا حکومتی ادارے جس کام کیلئے بنے ہیں وہی کام کریں:تقریب سے خطاب

پشاور(آئی این پی )عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی )کے سربراہ ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ نجکاری تمام مسائل کا حل ہے ، حکومت کا کام حاکمیت ہے کاروبار نہیں، پاکستان سٹیل ملز، ریلوے ، قومی ایئرلائن تباہ شدہ ہیں ، نجکاری سے ملک کو مزید ٹیکس ملے گا۔پشاور میں تقریب سے خطاب میں ایمل ولی خان نے کہا کہ غلام بلور نیشنل پارٹی میں تھا ہے اور رہے گا، عوامی نیشنل ارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی مگر نہیں ہوئی۔انہوں نے نجکاری کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل کا حل یہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نجکاری بھی شفاف ہونی چاہیے ، غیرشفاف نجکاری قبول نہیں، 140 کاروباروں سے ٹیکس وصول نہیں کیا جارہا۔ایمل ولی خان نے مطالبہ کیا کہ حکومتی ادارے جس کام کیلئے بنے ہیں وہی کام کریں، ریاست پاکستان ازسرنو جائزہ لے کر نجکاری کے عمل کو شفاف بنائے ۔انہوں نے کہا کہ افغانیوں کو لانا نہیں چاہیے تھا، لایا تو بھیجنا نہیں چاہیے تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں