صدر زرداری کا نوڈیرو شوگر مل کادورہ، انتظامیہ کی بریفنگ

صدر زرداری کا نوڈیرو شوگر مل کادورہ، انتظامیہ کی بریفنگ

کسانوں کے مفادات کے تحفظ، بروقت ادائیگی، کرشنگ وقت پر شروع کرنے پرزور صدر کاسیلاب متاثرہ علاقے برڑا پتن کابھی دورہ، مسائل حل کی یقین دہانی کرائی

نوڈیرو (نمائندہ دنیا)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نوڈیرو شوگر مل کا دورہ کیا، جہاں پہنچنے پر منیجنگ ڈائریکٹر عزیز احمد کلیری نے ان کا استقبال کیا،اس موقع پر شوگر مل کی انتظامیہ نے صدرِ مملکت کو کرشنگ سیزن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، جس میں گنے کی دستیابی، کرشنگ کے عمل، کسانوں کو ادائیگیوں اور مل کی مجموعی کارکردگی سے آگاہ کیا، صدرِ آصف علی زرداری نے کسانوں کے مفادات کے تحفظ، بروقت کرشنگ کے عمل کو یقینی بنانے اور کسانوں کو بروقت ادائیگیوں پر زور دیا۔ دوسری جانب صدر نوڈیرو کے نواحی گاؤں برڑا پتن پہنچے ، جہاں انہوں نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا اور علاقے کے کسانوں اور گاؤں کے معززین سے ملاقات کی اور سیلاب سے متاثرہ زرعی زمینوں، فصلوں اور دیگر نقصانات سے متعلق تفصیلات حاصل کیں، اس موقع پر صدرِ مملکت نے متاثرہ کسانوں کے مسائل بغور سنے اور ان کی بحالی، فلاح اور ممکنہ امداد کے لئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں